فتح استنبول کی سالگرہ پر ترک صدر کا تہنیتی پیغام

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ  نے ارشاد فرمایا تھا کہ استنبول  قطعی طور پر فتح ہو گا

1648028
فتح استنبول کی سالگرہ پر ترک صدر کا تہنیتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  نے فتح استنبول کی 568 ویں  سالگرہ کی مبارکباد  دی۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہمارے   ماضی کی پر احتشام  فتوحات میں سے ایک فتح استنبول کی  568 ویں سالانہ یاد منائے جانے پر ہمیں دلی مسرت ہے۔  میں اس عالیشان شہر کو ترک  عوام کا حصہ بنانے  والے فاتح سلطان محمد    اور کی بہادر فوج کو سلام پیش کرتا  ہوں اور کی یاد مناتا ہوں۔

انہوں نے  اپنے پیغام میں کہا کہ  پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ  نے ارشاد فرمایا تھا کہ استنبول  قطعی طور پر فتح ہو گا،  اس کو فتح کرنے والا کمانڈر کس قدر خوش قسمت ہو گا ، وہ فوج ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

 



متعللقہ خبریں