ترکی کی جنتِ سیاحت 'انطالیہ 'ہالی وُوڈ اسٹاروں کی میزبانی کے لئے تیار

انطالیہ بوٹینک پارک میں گائے رِچی کی ہدایتکاری میں اور جیسن اسٹیتھم کے مرکزی کردار کے ساتھ ایکشن فلم "فائیو آئیز" کی شوٹنگ کی جائے گی

1561883
ترکی کی جنتِ سیاحت 'انطالیہ 'ہالی وُوڈ اسٹاروں کی میزبانی کے لئے تیار

ترکی کی جنتِ سیاحت 'انطالیہ 'ہالی وُوڈ اسٹاروں کی میزبانی کر رہا ہے۔

شہر میں ترکی کے پہلے ایکسپو فیلڈ کے طور پر کھُلنے والا بوٹینک پارک ایک وسیع و عریض فلمی سیٹ میں تبدیل ہو رہا ہے۔

یہاں معروف فلم ڈائریکٹر گائے رِچی کی ہدایتکاری میں اور مشہور اداکار جیسن اسٹیتھم کے مرکزی کردار کے ساتھ ایکشن فلم "فائیو آئیز" کی شوٹنگ کی جائے گی۔

شوٹنگ کے لئے 121ڈیکار اراضی میں سینما اسٹوڈیو لگائے جا رہے ہیں۔

شوٹنگ ٹیم کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر بھی شوٹنگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ انطالیہ کی تحصیل آق سُو میں واقع یہ بوٹینک پارک 4 سال قبل "پھول اور بچہ" کے عنوان سے ایک ثقافتی میلے کی میزبانی کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں