آیا صوفیہ جامع مسجدعالم انسانیت کےلیے کھلی ہے:علی ارباش

ترک مذہبی امور کے سربراہ  علی ارباش نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ کو 86 سال بعد عبادت کےلیے دوبارہ کھولنا ہماری خواہش تھی جو پوری ہو گئی اور یہ جامع مسجد ہماری قوم اور پوری انسانیت کےلیے خیرو برکت کا وسیلہ بن چکی ہے

1466665
آیا صوفیہ جامع مسجدعالم انسانیت کےلیے کھلی ہے:علی ارباش

ترک مذہبی امور کے سربراہ  علی ارباش نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ جامع مسجد کبیرہ پوری انسانیت کے لیے کھلی ہے۔

 انہوں نے ضلع دوزجہ میں اپنے بیان میں کہا کہ آیا صوفیہ کو 86 سال بعد عبادت کےلیے دوبارہ کھولنا ہماری خواہش تھی جو پوری ہو گئی اور یہ جامع مسجد ہماری قوم اور پوری انسانیت کےلیے خیرو برکت کا وسیلہ بن چکی ہے جہاں ہر روز ہزاروں  افراد زیارت کےلیے آ رہے ہیں۔

 ارباش نے مزید کہا کہ  مذہبی امور،وزارت ثقافت اور استنبول کی ضلعی انتظامیہ  کے تعاون سے اس  مسجد کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

 



متعللقہ خبریں