ایک دن میں 9 ممالک سے سیاحوں کے 36 طیارے انطالیہ پہنچ گئے

انطالیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ایک ہفتے میں 27 ہزار 83 تک پہنچ گئی

1452034
ایک دن میں 9 ممالک سے سیاحوں کے 36 طیارے انطالیہ پہنچ گئے

سخت کورونا وائرس تدابیر کی وجہ سے ترکی کے سیاحتی شہر انطالیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ایک ہفتے میں 27 ہزار 83 تک پہنچ گئی۔

سمندر، ریت اور سورج کے ساتھ ساتھ واکنگ ٹریکس اور تاریخی و سیاحتی مقامات کے ساتھ ہر دلعزیز شہر انطالیہ، معمولاتِ زندگی کی بحالی کے بعد قزاقستان، بیلاروس اور یوکرائن سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

ماہِ جون میں 21 ہزار 44 سیاح انطالیہ آئے اور جولائی کے پہلے ہفتے میں مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 27 ہزار 83 تک پہنچ گئی ہے۔ ان سیاحوں میں سے 10 ہزار 498 یوکرائن سے آئے۔

شہر میں آئیر پورٹ سے لے کر ہوٹلوں میں داخلے، بیچز، سومنگ پُولز، ساونا، مالش اور ورزش ہالوں تک ہر جگہ سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور سیاحوں کو صحت مند سیاحتی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پیشہ وارانہ ہوٹل منتظمین سوسائٹی کے سربراہ اولکائے آتماجا نے موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں ماہِ مارچ  میں کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک پہلی دفعہ انطالیہ میں بیرونی ممالک سے آںے والے طیاروں کی تعداد اندرونِ ملک پروازوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔

آتماجا نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو چارٹر پروازوں کے ساتھ 9 ممالک کے 36 شہروں سے سیاح انطالیہ آئے۔ یہ انطالیہ کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔


ٹیگز: #انطالیہ

متعللقہ خبریں