ترک ہلال احمر کی طرف سے شامی مستحقین کو بلااجرت ملبوسات کی فراہمی،8ویں شاخ کا افتتاح

ترک ہلال احمر نے شام میں مستحق افراد کےلیے بلا اجرت ملبوسات کی فراہمی کےلیے " مرکز خلوص" نامی اسٹور کی 8 ویں شاخ رسولعین نامی قصبے میں کھولی ہے جہاں سے یومیہ 150 تا 200 مستحقین کوفائدہ حاصل ہوگا

1441539
ترک ہلال احمر کی طرف سے شامی مستحقین کو بلااجرت ملبوسات کی فراہمی،8ویں شاخ کا افتتاح

  ترک ہلال احمر نے شام میں مستحق افراد کےلیے بلا اجرت ملبوسات کی فراہمی کےلیے " مرکز خلوص" نامی اسٹور کی 8 ویں شاخ رسولعین نامی قصبے میں کھولی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس دوکان سے یومیہ 150 تا 200 مستحقین کوفائدہ حاصل ہوگا۔

 ترک ہلال احمر نے اس سے پیشتر بھی شمالی شام کے قصبوں   ادلب، عفرین،عزیز،باب، جرابلس اورتل ابیض میں  شاخیں کھولی تھیں۔

 رسولعین کو چشمہ امن آپریشن کے نتیجے میں  علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے قبضے سے آزاد کروا لیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں