ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا

ارطغرل غازی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ کر عوامی زندگی پر اثر انداز ہونے کی حد تک پہنچ گیا ہے

1422888
ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا

پاکستان میں ماہِ رمضان سے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پی ٹی وی پر ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ٹی آرٹی کی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی نشر ہونا شروع ہوا اور مختصر وقت میں ڈرامہ ملکی میڈیا اور ناظرین کے ایجنڈے پر سرفہرست آگیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ڈرامے کو اردو ڈبنگ کے ساتھ ہر روز نشر کیا جاتا اور دو دفعہ نشرِ مقرر کیا جاتا ہے۔

ڈرامہ اس وقت تک نشر کئے جانے متعدد ٹی آر ٹی ڈراموں کو پیچھے چھوڑ کر عوامی زندگی پر اثر انداز ہونے کی حد تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کے شہر جھنگ میں ایک استاد محمد شمشیر احمد نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ارطغرل رکھا ہے۔

پاکستانی شہری سّید محمد جعفری نے کہا ہے کہ ڈرامہ اپنے معیار اور سیناریو کی وجہ سے پاکستانی ڈرامہ اور فلم سیکٹر کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ارطغرل ہمیں بتاتا ہے کہ ایک مسلمان رہنما کو کیسا ہونا چاہیے۔ ڈرامہ اسلامی اقدار و طرز حیات کا عکاس ہے۔ انشاء اللہ ترک اس طرح کے ڈرامے بنانا جاری رکھیں گے اور ایک دن ہمیں فاتح سلطان محمت کی زندگی پر بھی ڈرامہ دیکھنے کو ملے گا۔

شہربان عاصف نے بھی کہا ہے کہ یہ ڈرامہ صرف مسلمانوں کو ہی نہیں ہر مذہب کے پیروکار کو بہترین شکل میں اسلام سے روشناس کروائے گا۔

شازین آصف نے کہا ہے کہ یہ ڈرامہ ماضی کے مسلمان رہنماوں کی زندگی کو جاننے اور اس کے بارے میں تحقیق کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں