کووڈ۔ 19 کے خلاف امداد جمع کرنے کی غرض سے شہرہ آفاق کا لائیو کانسرٹ

ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  رات 9 بجے شروع ہونے والا یہ کانسرٹ دنیا بھر میں متعدد ٹی وی چینلز سمیت یو ٹیوب، ٹویٹر، فیس بک اور انسٹا گرام پر براہ ِ راست نشر کیا جا ئیگا

1400684
کووڈ۔ 19 کے خلاف امداد جمع کرنے کی غرض سے شہرہ آفاق کا لائیو کانسرٹ

عالمی شہرت یافتہ  فنکاروں کی شراکت سے کورونا وائرس  ایک امدادی سرگرمی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

 ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  رات 9 بجے شروع ہونے والا یہ کانسرٹ دنیا بھر میں متعدد ٹی وی چینلز سمیت یو ٹیوب، ٹویٹر، فیس بک اور انسٹا گرام پر براہ ِ راست نشر کیا جا ئیگا۔

دوئچے ویلے کی خبر کے مطابق کانسرٹ سے وصول ہونے والی آمدنی کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں بروئے کار لایا جائیگا۔

’’ون ورلڈ۔ ٹوگیدر ایٹ ہوم‘‘ سلوگن کے ساتھ منعقد کیے جانے والے  کانسرٹ میں دی رولنگ اسٹون، ٹیلر سوفٹ، بلی ایلیش، سیلن ڈیون، ایلٹن جان، پال مک کارٹنی اور اسٹیوونڈر اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس سرگرمی کے دائرہ کار میں علاوہ ازیں    دنیا بھر کی حکومتوں اور مخیر حضرات کو صحت کی عالمی تنظیم کے لیے عطیات دینے کی اپیل کی جائیگی۔



متعللقہ خبریں