فرانسیسی صدر کی مشرقی القدس آمد، اسرائیلی پولیس افسر کے ساتھ تکرار

فرانسیسی صدر امانویل ماکروں اسرائیل کے خصوصی دورے پر مشرقی بیت المقدس پہنچ گئے جہاں انہوں نے گزشتہ روز ایک گرجا گھر میں بھی حاضری دی جس دوران ان کی پولیس افسر سے تکرار موضوع بحث بن گئی

1345703
فرانسیسی صدر کی مشرقی القدس آمد، اسرائیلی پولیس افسر کے ساتھ  تکرار

فرانسیسی صدر امانویل ماکروں اسرائیل کے خصوصی دورے پر مشرقی بیت المقدس پہنچ گئے جہاں انہوں نے گزشتہ روز ایک گرجا گھر میں بھی حاضری دی۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر اور اسرائیلی پولیس کے درمیان نوک جھونک بھی دیکھی گئی۔

خبر  کے مطابق، صدر  ماکروں نے گرجا گھر کے اندر آنے والے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کو چلاتے ہوئے اس کی سرزنش کی اور اسےگرجا گھر سے باہر نکال دیا۔

بتایا گیا  ہے کہ یہ واقعہ فرانس کے زیر ملکیت  سینٹ این  گرجا گھرکے داخلی دروازے پر اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی پولیس کا ایک افسر گرجےمیں داخل ہوا تاہم بعد ازاں واپس آگیا۔

 وہ افسر دوبارہ داخل ہوا  توصدر ماکروں نے اسے چلاتے ہوئے وہاں سے دفع ہوجانے کو کہا۔

 اس موقع پر فرانسیسی صدر کے محافظوں نے اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو وہاں سے باہر نکال دیا۔

فرانسیسی صدر اور اسرائیلی پولیس افسر کے درمیان  تکرار بھی ہوئی۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس اہلکار نے گرجا گھر  کے تقدس کا احترام نہیں کیا اس لیے میں یہ قدم اٹھایا۔

 



متعللقہ خبریں