پاکستان میں ترک ڈراموں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ

ان ڈراموں کے طفیل پاکستانی عوام میں نہ صرف ترکی زبان کے لئے تجسس میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ترکی آنے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

1308588
پاکستان میں ترک ڈراموں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ

پاکستان کے ٹیلی ویژن چینلوں  پر نشر ہونے والے ترکی کے ڈراموں کی مقبولیت میں دن دگنی رات چگنی اضافہ ہو رہا ہے ۔

خاص طور پر اردو۔1 چینل پر یومیہ 4 ترک ڈرامے  اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کئے جاتے ہیں۔

ان ڈراموں کے طفیل پاکستانی عوام میں نہ صرف ترکی زبان کے لئے تجسس میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ترکی آنے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سال 2013 میں ترکی آنے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد 34 ہزار تھی جو مسلسل اضافے کے ساتھ 2018 میں ایک لاکھ 13 ہزار تک پہنچی اور رواں سال کے آخر تک اس تعداد کے ایک لاکھ 20 ہزار تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل PTV پر ترکی کی تیار کردہ کارٹون فلموں کی نمائش کے لئے PTVاور ترکی  کے ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRTکے درمیان  کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں