کمیونسٹ پارٹی کے 70 سال،چین میں جشن کا سماں

چين میں کميونسٹ پارٹی کی حکمرانی کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر آج ملک بھر ميں وسيع تر تقريبات جاری ہيں جس میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنيا کی کوئی بھی طاقت چين اور اس کی ترقی کو نہیں روک سکتی

1279328
کمیونسٹ پارٹی کے 70 سال،چین میں جشن کا سماں

چين میں کميونسٹ پارٹی کی حکمرانی کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر آج ملک بھر ميں وسيع تر تقريبات جاری ہيں۔

 اس موقع پر دارالحکومت بيجنگ ميں ايک بہت بڑی فوجی پريڈ کا اہتمام بھی کيا گيا جس ميں جديد ترين چینی  اسلحے کی نمائش کی جا رہی ہے۔

 ہزاروں ہا شائقين اس پريڈ کو ديکھنے کے ليے موجود تھے۔

اس  فوجی  پريڈ ميں15 ہزار فوجی اور 160 سے زائد طيارے حصہ لے رہے ہيں۔

 اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے خصوصی تقرير بھی کی جس ميں انہوں نے کہا کہ دنيا کی کوئی بھی طاقت چين اور اس کی ترقی کو نہیں روک سکتی اور ہم ہانگ کانگ اور مکاو کی ترقی  اور اس کی خوشحالی میں ہر ممکنہ تعاون  کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں