متاثرین سانحہ کرائسٹ چرچ کے لواحقین حج پر آئیں تو شاہی مہمان ہونگے: خادم الحرمین الشریفین

شاہ سلمان بن عبدالعزيزنے ہدایت جاری کی ہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور خاندان میں سے 200 عازمین حج کی رواں سال خصوصی میزبانی کی جائے

1237005
متاثرین سانحہ کرائسٹ چرچ کے لواحقین حج پر آئیں تو شاہی مہمان ہونگے: خادم الحرمین الشریفین

 سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيزنے ہدایت جاری کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور خاندان میں سے 200 عازمین حج کی رواں سال میزبانی کی جائے۔

یہ اقدام حج اور عمرے کے سلسلے میں "مہمانانِ خادم حرمین شریفین" پروگرام کا حصہ ہے۔

 سعودی خبر  ایجنسنی SPA کے مطابق  اس سالانہ پروگرام کی نگرانی اور اس پر عمل درآمد کی ذمہ داری اسلامی اُمور کی  وزارت کے پاس ہے۔

 سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطيف بن عبدالعزيزنے ایک اخباری بیان  میں کہا کہ دہشت گردی کے اس المناک واقعے کے متاثرین کی میزبانی مملکت سعودی عرب کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جو وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کے سلسلے میں کر رہی ہے۔

 اس نوعیت کی کارروائی تمام آسمانی کتابوں کی تعلیمات اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔



متعللقہ خبریں