ترکی، کپادوکیا میں غبارے کے ساتھ پرواز کرنے میں گہری دلچسپی

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ان غباروں نے  11 ہزار 814  بار اڑان بھری  جن کے ذریعے 2 لاکھ 32 ہزار افراد علاقے  کے آسمان سے  نظارے سے محظوظ ہوئے

1231272
ترکی، کپادوکیا میں غبارے کے ساتھ  پرواز کرنے میں گہری دلچسپی

ترکی کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی علاقے کپادوکیا  کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی سب سے زیادہ توجہ طلب چیز غبارے کی اڑان سے سال کے پہلے عشرے میں 43 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

فیری چمنیز، قدرتی چٹانی عجیب و غریب اشکال، زیر زمین رہائشی مقامات، بوتیک ہوٹلوں اور چٹانوں کو تراشتے ہوئے بنائے مناسٹر اور ان تمام خصوصیات کی بدولت سال 1985 میں اقوام متحدہ کے یونیسکو ادارے  کی عالمی  ثقافتی ورثوں  کی فہرست میں شامل کپادوکیا  کی سیر کو آنے والے سیاحوں کو یہاں پر ہیلیم گیس سے اڑنے والے غباروں کے ذریعے علاقے کی منفرد خوبصورتیوں سے استفادہ کرنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ان غباروں نے  11 ہزار 814  بار اڑان بھری  جن کے ذریعے 2 لاکھ 32 ہزار افراد علاقے  کے آسمان سے  نظارے سے محظوظ ہوئے۔

گرم  گیس سے چلنے والے ان غباروں کے ساتھ اڑان بھرنے کا معاوضہ 170 تا 200 یورا فی کس ہے۔

یہ غبارے ملکی معیشت میں اہم سطح کی خدمات  بھی فراہم کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں