نیلے پرچم کے حامل ساحلوں کے ساتھ ترکی دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر

ہم اس شعبے کو محض ساحلوں تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ اس میں تنوع بھی لا رہے ہیں

1218972
نیلے پرچم کے حامل ساحلوں کے ساتھ ترکی دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر

نیلے پرچم  کے حامل  ساحلوں کی تعداد  کے اعتبار سے ترکی عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔

وزیر ثقافت و سیاحت نوری ایرسوئے کا کہنا ہے کہ ہم نے شعبہ سیاحت میں سال 2023  کے لیے بڑے اہداف کی منصوبہ بندی کی ہے، ہم نیلر پرچم کے حامل ساحلوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہیں، جن کی تعداد 463 ہے۔

وزیر  ایرسوئے نے ضلع معلا کی تحصیل فتحیے میں قومی نیلے پرچم ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا مقصد صرف سیاحوں کی تعداد میں اضافہ نہیں  بلکہ ہم شعبہ سیاحت کے حوالے سے مزید  مثبت اقدامات بھی اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اس شعبے کو محض ساحلوں تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ اس میں تنوع بھی لا رہے ہیں۔

سمندر، ریت اور سورج کا ذکر کرتے وقت ماحولیات اور سمندری صفائی  کو بھی بالائے طاق رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے  وزیر نے  کہا کہ نیلے پرچم کے حامل ساحلوں کی تعداد اس ضمن میں ترکی کی کوششوں کا مظاہرہ کرتی ہے اور ہم نے اس موضوع پر عالمی سطح پر سرِ فہرست ہونے کا عندیہ کر رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں