یہودیوں کو مشورہ،جرمنی میں "کیپا" پہن کر نہ گھوما جائے

جرمنی میں بڑھتے ہوئے یہودی مخالف واقعات کے باعث جرمن حکومت نے مقامی یہودیوں کو ان کی روایتی مذہبی ٹوپی ’’کیپا‘‘ پہننے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے

1208611
یہودیوں کو مشورہ،جرمنی میں "کیپا" پہن کر نہ گھوما جائے

جرمنی میں بڑھتے ہوئے یہودی مخالف واقعات کے باعث جرمن حکومت نے مقامی یہودیوں کو ان کی روایتی مذہبی ٹوپی ’’کیپا‘‘ پہننے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

خبر کے مطابق، حکومتی کمشنر فلیکس کیلین نے کہا ہے کہ  میں تمام یہودیوں کو ایسا کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتا کہ وہ جرمنی میں ہمہ وقت" کیپا "پہن کر ہی گھوما کریں۔

انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مذکورہ مسئلے کے حل کے حوالے سے میری رائے میں تبدیلی آئی ہے۔

فلیکس کیلین نے کہا کہ  یہودیوں کو زیادہ نقصان سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے باعث ہوا ہے جو ہماری اقدار کے منافی ہے۔

قبل ازیں برلن کی معروف قانون دان کلاڈیا ونونی نے کہا تھا کہ  جرمن معاشرے میں یہودیوں کے خلاف نفرت کی جڑیں نہایت گہری ہیں۔

یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ جرمنی میں گزشتہ  سال  یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 20 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں