ترکی میں پہلی ایکسپو پاکستان میں ترکوں کی گہری دلچسپی

اس ایکسپو کا  افتتاح ترکوں کی آجر وں  اور  تاجروں کی تنظیم موسیاد  کے چیئرمین،استنبول چیمبر آف کامرس، سی ای او پاکستان ایکسپو، پاکستان ترقی بزنس فورم کے چیئرمین اور گلگت بلتستان کے معدنیات کے سیکرٹری نے  مشترکہ طور پر کیا

1164432
ترکی میں پہلی ایکسپو پاکستان میں ترکوں کی گہری دلچسپی

حال  ہی میں  ترکی کے تاریخی اور سیاحتی شہر استنبول میں پاکستان کی پہلی ایکسپو کا اہتمام کیا گیا۔  جس میں بڑی تعداد میں پاکستان کی فرموں  نے حصہ لیا اور اپنے اپنے اسٹال لگائے۔

 اس ایکسپو کا  افتتاح ترکوں کی آجر وں  اور  تاجروں کی تنظیم موسیاد  کے چیئرمین،استنبول چیمبر آف کامرس، سی ای او پاکستان ایکسپو، پاکستان ترقی بزنس فورم کے چیئرمین اور گلگت بلتستان کے معدنیات کے سیکرٹری نے  مشترکہ طور پر کیا۔

اس ایکسپو میں پاکستان کے مختلف فرموں  نے اپنے شاہکاروں کی  تشہیر کے لئے سٹال لگا رکھے تھے جس میں چمڑے کی مصنوعات، گارمنٹس،  کھیلوں کا سامان،  فارماسوٹیکل پروڈکٹس ، گرم مصالحہ جات،  پاکستان کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والی معدنیات ،  قیمتی پتھروں اور جیولری کی نمائش  کی  گئی تھی۔

 پاکستان ایکسپو میں رکھے گئے ٹرک جس پر خصوصی کام کیا جاتا ہے اور جسے پاکستان ٹرک آرٹ کا نام دیا جاتا ہے میں لوگوں نے بڑی گہری دلچسپی لی۔

 اس  ایکسپو کے موقع پر استنبول میں پاکستان کے قونصلر جنرل بلال پاشا بھی موجود تھے،  انہوں نے ایکسپو میں مختلف سٹالوں کا وزٹ بھی کیا۔

 ترکی اور پاکستان کے درمیان بڑے گہرے اور تاریخی تعلقات چلے آ رہے ہیں جس کی عکاسی کے لیے اس ایکسپو کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی  مختلف فرموں  کو ترکی کے اس تاریخی اور  سیاحتی شہر میں  اپنی اپنی پروڈکٹس کو متعارف کرنے کا موقع مل سکے۔  یہ ترکی میں پاکستانی  فرموں کو ایک جگہ جمع کرنے اور پاکستان کے سازوسامان کو ترکی میں متعارف کروانے کا اچھا موقع تھا جسے پاکستان کی  مختلف فلموں نے فائدہ اٹھایا   اور اپنا سازوسامان پہلی بار ترکی میں متعارف کروایا۔

  پہلی بار منعقد ہونے والے اس ایکسپو کے بعد اب آئندہ ہر سال اس ایکسپو  کے منعقد کیا جانے کی توقع کی جا رہی ہے اور  امید ہے کہ آئندہ سال مزید کئی ایک  فرمیں اس  ایکسپو میں اپنے سامان کو ترکی اور ترکی کے راستے یورپ متعارف کروانے کے لیے اپنا سازوسامان نمائش کے لئے پیش کریں گی ۔

اس ایکسپو کا  کا اہتمام  میڈ ان پاکستان ایکسپو  کے سی ای او سید اشہد  علی ٹراوینچر  اینڈ سید گروپ  آف کمپنیز نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔  



متعللقہ خبریں