امریکہ میں نیو یارک ٹائمز ٹریول شو میں ترکی کا تعارف

نمائش میں واشنگٹن کلچرل و تعارفی سیکرٹریٹ اور ٹرکش ائیرلائنز کے سٹالز میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا

1133603
امریکہ میں نیو یارک ٹائمز ٹریول شو میں ترکی کا تعارف

امریکی شہر نیو یارک میں ہر سال منعقدہ اور شمالی امریکہ کے خطے پر سب سے بڑی سیاحتی نمائش نیویارک ٹائمز ٹریول شو میں ترکی کا تعارف کرائے  جانے والےا سٹال پر زائرین نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

امسال 15ویں بار منعقدہ نیو یارک ٹائم ٹریول شو تقریبا 170 ممالک کی شراکت کے ساتھ شروع ہوا ہے

نمائش میں واشنگٹن کلچرل و تعارفی سیکرٹریٹ اور ٹرکش ائیرلائنز کے سٹالز میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔

زائرین کو گوبیک لی تپے، کپادوکیا اور استنبول کی طرح کے ترکی کے سیاحتی مرکز کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اور انہیں ترک میٹھائی اور بکلاوا پیش کیا گیا

  افتتاحی تقریب میں شریک ترکی کے نیو یارک میں قونصلر جنرل آلپیر آکتاش نے کہا کہ نیو یارک  نہ صرف امریکہ کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک اقتصادی، ثقافتی، فنونی اور سیاحتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے بتایا کہ نمائش میں ایک لاکھ کے قریب زائرین شرکت کریں گے۔

 اک تاش نے بتایا کہ  سال 2019 میں ترکی کا اصل ہدف سیاحت ہے 2018 کے سیاحتی ا عداد و شمار اس شعبے  کی ترقی کا مظاہرہ کرتے ہیں امریکہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 40 فیصد کے قریب اضافہ دیکھا گیا ہے ہمارا اس سال کا ہدف 5 لاکھ امریکی سیاح ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا سال 2019 گوبیک لی تپے  کے تعارف کا سال ثابت ہوگا میں اس نمائش میں ترکی شاندار طریقے سے نمائندگی کرنے پر تمام متعلقہ افراد کو سپانسر سکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں