اُردوزبان اورترکی سےگہرالگاؤرکھنے والوں کیلیےخوشخبری، ترکی ریڈیواورٹیلی ویژن نےTRT VOT ایپ جاری کردی

یہ ایپ ترکی ریڈیواورٹیلی ویژنTRTہی کےغیرملکی زبانوں میں نشریات پیش کرنے والے ذیلی ادارے وائس آف ٹرکیVOT نےسمارٹ فونز  اور ٹیبلٹس پراپنے ناظرن، سامعین اور قارئین  تک اپنی نشریات، تبصروں، جائزوں اور پروگراموں کو پہنچانےکےلیےTRT VOT    کے نام سےتیار کی ہے

1083362
اُردوزبان اورترکی سےگہرالگاؤرکھنے والوں کیلیےخوشخبری، ترکی ریڈیواورٹیلی ویژن نےTRT VOT ایپ جاری کردی

اُردو  زبان   اور مملکتِ ترکی  سےگہری محبت اور لگاؤ  رکھنے والے تمام    ناظرین، سامعین اور قارئین  کے بے حد اصرار  پر    سمارٹ فونز  اور ٹیبلٹس   کے لیے TRT VOT کے  نام سے  نئی اپلیکیشن)ایپ     (   کا اجراء  کردیا گیا ہے اور اب آپ کسی وقت بھی  اس TRT VOT  ایپ کو  ایپ  سٹور اور  اینڈرائیڈ پلے سٹور  سے  فری  میں  ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔  

 یہ  ایپ ترکی  ریڈیو اور ٹیلی ویژن   TRT  ہی کے غیر ملکی زبانوں   میں نشریات پیش کرنے والے ذیلی  ادارے وائس  آف ٹرکی VOT نےسمارٹ فونز  اور ٹیبلٹس  پر   اپنے  ناظرین، سامعین اور قارئین  تک اپنی نشریات، تبصروں، جائزوں اور پروگراموں   کو  پہنچانے کے لیے   TRT VOT    کے نام سےتیار کی ہے جسے  سمارٹ فونز  اور ٹیبلیٹس  رکھنے والے تمام  ناظرین، سامعین اور  قارئین ڈاون لوڈ کرتے ہوئے  ترکی کے سرکاری  نشریاتی ادارے   TRT کی جانب سے پیش کی جانے والی خبروں ، تبصروں، جائزوں  اور  پروگراموں  کو لائیو دیکھنے کے علاوہ  اپنے  فارغ اور پسندید ہ   اوقات میں   بھی دیکھ سکتے ہیں ۔

 ایپ سٹور اور  اینڈرائیڈ پلے سٹور سے   TRT VOT   ایپ    ڈاون لوڈ کرنے کے بعد  آپ اپنی پسند کی زبان  کا انتخاب کرتے  ہوئے      اس زبان  کی نشریات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنے"اردو"  زبان کے  ناظرین،  سامعین ، اور قارئین  سے درخواست کرتے  ہیں کہ وہ  TRT VOT   ایپ   ڈاون لوڈ کرنے کے بعد "اردو" زبان  کا انتخاب کریں  تاکہ ہم اپنی نشریات ،تبصروں، جائزوں اور پروگراموں  کو آپ تک پہنچاسکیں اور آپ کی رائے سے بھی مستفید  ہوسکیں۔ تو پھر TRT VOT کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد"  اردو"   زبان کا انتخاب کرنا مت بولیں۔

­­



متعللقہ خبریں