نیویارک، امپائر اسٹیٹ بلڈنگ ترک پرچم کے رنگوں میں

ترکی کے یوم ِ جمہوریہ کی مناسبت سے  نیویارک میں ترک نمائندہ دفتر کی جانب سے اسقبالیہ دیا گیا

1078213
نیویارک، امپائر اسٹیٹ بلڈنگ ترک پرچم کے رنگوں میں

متحدہ امریکہ میں نیو یارک شہر کی علامت امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو جمہوریہ ترکی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر سرخ رنگ میں نہلا دیا گیا۔

ترکی کے یوم ِ جمہوریہ کی مناسبت سے  نیویارک میں ترک نمائندہ دفتر کی جانب سے اسقبالیہ دیا گیا۔

ترکی کے اقوام متحدہ میں دائمی مندوب فریدون سنیر لی اولو اور نیو یارک میں ترک قونصلر جنرل الپر آکتاش  کی میزبانی میں دی گئی ریسپشن میں امریکہ کے اقوام متحدہ میں دائمی مندوب  کے نائب جوناتھ کوہن  ، ٹرکش  ۔امریکن اسوسی ایشن کے نمائندوں اور بھاری تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر قونصلر جنرل آکتاش نے صدر ِ ترکی کا یوم جمہوریہ کے حوالے سے خصوصی پیغام پڑھا۔

دریں اثناء نیو یارک کی علامتوں میں شامل امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو  ترکی کے یوم ِ جمہوریہ کی مناسبت سے ترک پرچم میں رنگا  گیا۔

 



متعللقہ خبریں