بھارت: شبِ تاریکی میں بھینس کی عزت لوٹ لی،پیارچند کوسخت سزا کا حکم

ریاست ہما چل پردیش کی ایک مقامی عدالت نے بے زبان جانور بھینس کے ساتھ زیادتی  کرنے والے مجرم کو قصور وار ثابت ہونے پر 6سال قید بامشقت اور دس ہزار روپے جرمانے کی سخت سزا سنائی ہے

1032812
بھارت: شبِ تاریکی میں بھینس کی عزت لوٹ لی،پیارچند کوسخت سزا کا حکم

بھارت میں خواتین سے تسلسل کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہونا اور مجرموں کا کیفر کردار تک نہ پہنچنا کوئی انہونی بات نہیں تاہم حیرت انگیز طور پر  بھارتی  ریاست ہما چل پردیش کی ایک مقامی عدالت نے بے زبان جانور بھینس کے ساتھ زیادتی  کرنے والے مجرم کو قصور وار ثابت ہونے پر 6سال قید بامشقت اور دس ہزار روپے جرمانے کی سخت سزا سنا کر سب کو حیران کر دیا ہے ،جبکہ جنونی ہوس پرست مجرم کو بھینس کے مالک کو بھی ایک لاکھ روپیہ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

خبر  کے مطابق، بھارتی  ریاست ہما چل پردیش میں انتہائی چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کی مقامی عدالت نے بھینس کے ساتھ زیادتی  کرنے والے ملزم پیار چند نامی ہوس پرست کو 7 سال بعد جرم ثابت ہونے پر دفعہ377آئی پی سی کے تحت چھ سال قید با مشقت سناتے ہوئے دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

مجرم پیار چند نے29اگست 2011میں جگناتھ شرما نامی شخص کے باڑے  میں رات کی تاریکی  سے فائدہ اٹھا کر بھینس کے بچھڑوں  کے ساتھ زیادتی  کی تھی  ۔

عدالت نے مجرم پیار چند کو سخت ترین سزا کے ساتھ بھینس کے مالک جگن ناتھ شرما کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا



متعللقہ خبریں