"مقدس پدر" پر11 سالہ بچے سے ہم بستری کا الزام،پوپ فرانسیس نے چھٹی کردی

ویٹی کن کے پوپ اور "مقدس پدر" فرانسس نے  گزشتہ ہفتے کے روز واشنگٹن کے ایک سابق سینئر بشپ اور کیتھولک عیسائیوں کے ایک معروف پادری McCarrick کا استعفی قبول کر لیا ہے

1022226
"مقدس پدر" پر11 سالہ بچے سے ہم بستری کا الزام،پوپ فرانسیس نے چھٹی کردی

ویٹی کن کے پوپ اور "مقدس پدر" فرانسس نے  گزشتہ ہفتے کے روز واشنگٹن کے ایک سابق  بشپ اور کیتھولک عیسائیوں کے ایک معروف پادری McCarrick کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

یہ پیش رفت 88 سالہ پادری پر جنسی حملوں کے الزامات لگنے کے بعد سامنے آئی ہےجن میں ایک واقعہ 11  سالہ بچّے سے بھی متعلق ہے۔

ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مک کیرک نے اپنا استعفی  گزشتہ جمعے کی شام پوپ فرانسس کو ارسال کر دیا تھا ۔

مک کیرک کو 20 جون سے خدمات کی انجام دہی سے روک دیا گیا ہے۔

 اس دوران 40  سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل نیویارک شہر میں پیش آنے والے ایک واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک شخص نے جس کی عمر اُس وقت گیارہ  سال تھی امریکی پادری مک کیرک کے خلاف جنسی حملے کا پہلا الزام عائد کیا ہے تاہم امریکی پادری نے اس اولین دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں کئی مردوں کی جانب سے یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ مک کیرک نے اُنہیں نیوجرسی میں ساحل پر واقع اپنے گھر میں ہم بستری  پر مجبور کیا تھا۔

 یہ اُس وقت کی بات ہے جب مذکورہ افراد مک کیرک کے طلبہ تھے۔

واضح رہے کہ کلیسےکی مذہبی شخصیات کی جانب سے جنسی حملوں سے متعلق زیادہ تر اسکینڈل کا تعلق پادریوں کے اعلی ترین طبقے سے ہے۔

 



متعللقہ خبریں