بھارتی عدالت عالیہ کا تاج محل میں نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی عمارت تاج محل سے ملحقہ مسجد  میں غیرمقامیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی ختم کرنےکی اپیل مسترد کردی ہے

1010768
بھارتی عدالت عالیہ کا تاج محل میں نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی عمارت تاج محل سے ملحقہ مسجد  میں غیرمقامیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی ختم کرنےکی اپیل مسترد کردی ہے ۔

بھارتی سپریم کورٹ کےجج جسٹس اے کے سکری اورجسٹس اشوک بھوشن نے تاج محل مسجدانتظامی کمیٹی کے سربراہ سید ابراہیم حسین زیدی کی درخواست پر سماعت کی

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ تاج محل مسجد میں آگرہ سے باہر کے رہائشیوں کو نماز جمعہ ادا کرنےاجازت نہیں لہذا سپریم کورٹ اس پابندی کو ختم کرے کیونکہ  تاج محل مسجد میں جانے اور وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت سب کو ملنی چاہیے۔

 جس کے جواب میں ججوں نے فیصلہ دیا   کہ مغلیہ دور کا شاہکار تاج محل دنیا کے7 عجائبات میں شامل ہےجسے محفوظ رکھنےکی ضرورت ہے لہذا لوگ کہیں بھی اورکسی بھی مسجد میں نمازادا کرسکتےہیں اس کے لیے تاج محل جانا ہی کیوں ضروری ہے اس کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی۔

 

 



متعللقہ خبریں