انطالیہ میں کتابی نمائش کا اہتمام

معمار سنان کنونشن سنٹر میں منعقدہ   اس نمائش میں خاصکر طلبا و طالبات گہری  دلچسپی  لے رہے ہیں

941582
انطالیہ میں کتابی نمائش کا اہتمام

ہفتہ لائبریری کی مناسبت سے انطالیہ میں    ایک بڑی نمائش ِ کتب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

انطالیہ کی بلدیہ کیپز  کے زیر اہتمام منعقدہ نمائش کو زائرین کے  لیے کھولا گیا۔

نمائش نے  152 پبلیکشن ہاؤسسز  اور 134 مصنفین  قارئین  کے ساتھ یکجا  ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔

معمار سنان کنونشن سنٹر میں منعقدہ   اس نمائش میں خاصکر طلبا و طالبات گہری  دلچسپی  لے رہے ہیں۔

نمائش 8 اپریل تک  کھلی رہے گی۔



متعللقہ خبریں