سعودی عرب میں سینما کھلنے پر متضاد ردعمل

سعودی عرب میں 35 سال کے بعد سینما پر عائد پابندی کے خاتمے پر ملک میں مختلف ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے

913675
سعودی عرب میں سینما کھلنے پر متضاد ردعمل

سعودی عرب میں 35 سال کے بعد سینما پر عائد پابندی کے خاتمے پر ملک میں مختلف ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

سینما کے دوبارہ سے کھلنے کی حمایت کرنے والے اس موضوع کو سرمایہ کاری  اور روزگار کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ملکی اقتصادیات پر مثبت اثر پڑے گا اور ملک  میں ایک ثقافتی ماحول پیدا ہو گا۔

تاہم سینما مخالفین کا موقف ہے کہ ملک کی اپنی سینما انڈسٹری نہ ہونے کی وجہ سے یہ سینما مغربی تہذیب و ثقافت کو معاشرے پر مسلط کرنے کے علاوہ اور کوئی    مفہوم نہیں  رکھتا۔

سعودی عرب کی فن و ثقافت سوسائٹی کے سابق سربراہ سلطان البازیغی  نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں سینما سے پابندی اٹھائے جانے کو ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

بازیغی نے کہا ہے کہ " یہ صورتحال بلاشبہ ایک مختلف ثقافتی ماحول پیدا کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور روزگار کے لئے بھی ایک اہم سیکٹر پیدا ہو گا"۔



متعللقہ خبریں