بین الاقوامی ٹی آر ٹی دستاویزی ایوارڈز کے لئے درخواستوں کا مرحلہ جاری

درخواستیں 16 فروری 2018 تک دی جا سکیں گی  اور TRT دستاویزی ایوارڈز  میں ابتدائی کوالیفائنگ کے نتائج کا اعلان 12 مارچ 2018 میں کیا جائے گا

905619
بین الاقوامی ٹی آر ٹی دستاویزی ایوارڈز کے لئے درخواستوں کا مرحلہ جاری

دسویں بین الاقوامی ٹی آر ٹی دستاویزی ایوارڈز کے لئے درخواستوں کا مرحلہ جاری ہے۔

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن  کارپوریشن TRT کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  شوقیہ اور پیشہ وارانہ دستاویزی فلمیں بنانے والوں کے ساتھ تعاون کے زیرِ مقصد 2009 میں شروع کروائے جانے والے TRT دستاویزی ایوارڈز کے لئے درخواستیں دینے کا عمل جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ TRT دستاویزی ایوارڈز میں گذشتہ سال 78 ممالک سے 677 دستاویزی فلموں نے شرکت کی جن میں سے فائنل میں پہنچنے والی فلموں کی استنبول میں نمائش کی گئی اور رواں سال بھی دستاویزی ایوارڈز میں اندرون اور بیرون ملک سے بھاری شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔

درخواستیں 16 فروری 2018 تک دی جا سکیں گی  اور TRT دستاویزی ایوارڈز  میں ابتدائی کوالیفائنگ کے نتائج کا اعلان 12 مارچ 2018 میں کیا جائے گا۔

فائنل میں پہنچنے والی فلموں کی نمائش 10 سے 13 مئی 2018 کی تاریخوں میں متوقع" TRT دستاویزی ڈیزے " میں فلم بینوں کے لئے نمائش کی جائیں گی۔

مقابلے میں شرکت کی شرائط کو پورا کرنے والا ہر کوئی بلا معاوضہ درخواست جمع کروا سکے گا۔

مقابلہ جیتنے والوں کو 14 مئی 2018  کی تاریخوں میں متوقع تقریب میں ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔

درخواست کے فارم اور تفصیلی معلومات  کے لئے  www.trtbelgesel.com  انٹر نیٹ سائٹ کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں