ترک سپر سٹار کے بڑھاپے میں بھی نوجوان دکھنے پر برطانوی میڈیا کی حیرانگی

71 سالہ مایہ ناز گلو کارہ کی نوجوانی کا برطانیہ میں چرچا

849762
ترک سپر سٹار کے بڑھاپے میں بھی نوجوان دکھنے پر برطانوی میڈیا کی حیرانگی

برطانوی  پریس نے  ترک  سُپر سٹار  آژدا پیک کان  کے تعریفوں کے پُل باندھے ہیں۔

برطانوی  روزنامہ ڈیلی میل  نے  آژدا پیک کان   کے ابھی بھی نوجوان دکھنے  کی تعریف کرتے ہوئے  اپنی  خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے۔ "کتنی  عمر کی؟ "

اخبار نے 71 سال کی ہونے کے  باجود اپنی عمر   سے کافی کم دکھنے   والی آژدا پیک کان کی زندگی کے بارے میں  بعض معلومات کو بھی جگہ دی ہے۔

جس کے مطابق  سُپر سٹار  مچھلی اور  کباب  کھانے کی شوقین ہیں،  لیکن یہ اپنی خوراک پر خصوصی توجہ دیتی ہیں، روزانہ چہل قدمی کرتی  ہیں اور پانی کا وافر استعمال کرتی ہیں۔  ان کہنا ہے کہ  باقاعدگی سے  ورزش کرنا     فٹ  رہنے میں  اہم کردار ادا کرتا  ہے۔

یاد رہے کہ پیک کان کو گزشتہ برس دی ہالی وُڈ  رپورٹر  کی جانب سے سوسان  ساراندون، ایما اسٹون اور جیسیکا  لانگ کی طرح کی سٹارز کے ہمراہ دنیا کی  طاقتور ترین ایک  سو خواتین   کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں امریکہ آنے کی دعوت دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں