جسٹن ٹروڈو نے ہولو وین کے موقع پر اپنے بیٹے کی خاطر "سُپر مین" کا روپ دھارا

ایک ایسے دور میں کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنما ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنا رہے ہیں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا صحافی کلارک کینٹ کا روپ دھارنا مرکز توجہ بنا

838523
جسٹن ٹروڈو نے ہولو وین کے موقع پر اپنے بیٹے کی خاطر "سُپر مین" کا روپ دھارا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہولو وین کے موقع پر اپنے بیٹے کی خاطر "سُپر مین" کا روپ دھارا۔

وزیر اعظم ٹروڈو نے ہولووین کی مناسبت سے سُپر مین  یعنی کلارک کینٹ کا لباس پہنا اور سب سے پہلے پارلیمنٹ کی عمارت میں اخباری نمائندوں کو اپنی سُپر مین شرٹ دکھائی۔

معمول کے فرائض کی ادائیگی کے بعد انہوں نے اپنے کنبے کے ہمراہ ہولووین کی تقریبات میں شرکت کی۔

اپنے بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ تقریب کے دوران پارک میں ٹہلتے ہوئے  ٹروڈو مرکز توجہ بنے رہے۔

برطانوی روزنامہ ڈیلی میل کے مطابق ایک ایسے دور میں کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنما ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنا رہے ہیں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا صحافی کلارک کینٹ کا روپ دھارنا مرکز توجہ بنا ہے۔



متعللقہ خبریں