فانٹاسیا فلم فیسٹیول میں جنید آرقان کو "لائف لانگ  ایوارڈ" سے نوازا گیا

جنید آرقان صحت کے مسائل کی وجہ سے فیسٹیول میں شرکت نہیں کر سکے ، ان کی جگہ ایوارڈ اوٹاوا میں ترکی کے سفارت خانے کے مشیر خاقان چنگیز نے وصول کیا

777127
فانٹاسیا فلم فیسٹیول میں جنید آرقان کو "لائف لانگ  ایوارڈ" سے نوازا گیا

ترکی کے سینما اسٹار جنید آرقان  کو کینیڈا کے شہر مونٹرئیل میں 21 ویں دفعہ منعقدہ فانٹاسیا فلم فیسٹیول میں "لائف لانگ  ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔

ٹورنٹو میں ترکی کی تہذیب و ثقافت کی اتاشی دریا شربت چی آجار نے 12 جولائی کو شروع ہونے والے اور تا حال جاری فانٹاسیا فلم فیسٹیول کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رواں سال کے فیسٹیول میں ترکی کو مرکزی ملک کی حیثیت حاصل رہی ہے۔

آجار نے کہا ہے کہ پورے فیسٹیول میں ترک فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے ۔ فیسٹیول میں امریکہ ہدایتکار ، پروڈیوسر اور سنیارسٹ لیری کوہن  کے ساتھ ساتھ ترک سینما میں 50 سالہ خدمات دینے والے اسٹار جنید آرقان کو لائف لانگ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

جنید آرقان صحت کے مسائل کی وجہ سے فیسٹیول میں شرکت نہیں کر سکے ، ان کی جگہ ایوارڈ اوٹاوا میں ترکی کے سفارت خانے کے مشیر خاقان چنگیز نے وصول کیا۔

ترکی سے ہارر فلم "چھاپہ" کے ہدایتکار جان ایورن اول  نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی ۔

فیسٹیول 2 اگست تک جاری رہے گا اور اس وقت تک جیدا تورن کی "بلّی" نامی دستاویزی فلم کے ساتھ ساتھ "دنیا کو بچانے والا شخص"، "وحشی خان"، موت کے جنگجو" اور "خانہ بدوش" نامی ترک فلموں کی نمائش کی جا چکی ہے۔



متعللقہ خبریں