دنیا کا طویل ترین قرآن کا نسخہ

سعد محمد کو امید ہے کہ قرآن کا یہ نسخہ اتنا طویل ہے کہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بطور طویل ترین ہاتھ سے لکھا گیا قرآن شامل کیا جا سکتا ہے

729686
دنیا کا طویل ترین قرآن کا نسخہ

دنیا کا  طویل  ترین  قرآن کا  دستی نسخہ  تیار کر لیا  گیا ہے۔

ایک58 سالہ  مصری کیلیگرافر سعد محمد نے تین سال کی محنت سے قرآن پاک کا نسخہ تحریر کیا ہے، 700 میٹر کاغذ پر لکھے اس نسخے کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ دنیا کا طویل ترین قرآن ہے۔انہوں نے اس نسخے کو تین سال کے عرصے میں تیار کیا ہے۔

سعد محمد کو امید ہے کہ قرآن کا یہ نسخہ اتنا طویل ہے کہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بطور طویل ترین ہاتھ سے لکھا گیا قرآن شامل کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں