چھیالیسویں بین الاقوامی روٹیر ڈیم فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

بین الاقوامی روٹیرڈیم فلم فیسٹیول میں دو ترک فلموں کی نمائش کی  جائے گی

659538
چھیالیسویں بین الاقوامی روٹیر ڈیم فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا
Kor filmi.jpg

بین الاقوامی روٹیرڈیم فلم فیسٹیول میں دو ترک فلموں کی نمائش کی  جائے گی۔

ہالینڈ کے شہر روٹیر ڈیم  میں 46 ویں بین الاقوامی روٹیر ڈیم فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے ۔

فیسٹیول کے دوران 12 دن میں 108 عالمی سینماوں سے 484 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

افتتاح کے موقع پر امریکہ کی بنائی ہوئی "لیموں" نامی فلم کی نمائش کی گئی۔

فیسٹیول میں مختلف ممالک سے 8 نوجوان ڈائریکٹروں کی فلمیں "گولڈن لائن ایوارڈ " کے لئے مقابلہ کریں گی۔

ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم کے ڈائریکٹر کو 40 ہزار یورو کا انعام دیا جائے گا۔

غیر معمولی فنّی کامیابی کی حامل فلم  کو 10 ہزار یورو اور جیوری ایوارڈ دیا جائے گا۔

فیسٹیول  میں غیر ملکی سینما  سے بھی فلموں کی نمائش کی جائے گی اور اس سال فیسٹیول میں ترک سینما سے دو فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے ۔

فلموں میں ریحا ایردم  کی ہدایتکاری میں  "بڑی دنیا " اور ذکی دیمیر قُوبوز کی ہدایتکاری میں "اندھا" شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں