شبِ عروس تقریبات شروع ہو رہی ہیں

عالمی شہرت کے حامل ترک مفّکر، شاعر اور صوفی مولانا جلال الدین رومی  کی 743 ویں برسی کی تقریبات آج سے قونیہ میں شروع ہو رہی ہیں

625353
شبِ عروس تقریبات شروع ہو رہی ہیں

شبِ عروس تقریبات شروع ہو رہی ہیں ۔۔۔

عالمی شہرت کے حامل ترک مفّکر، شاعر اور صوفی مولانا جلال الدین رومی  کی 743 ویں برسی کی تقریبات آج سے قونیہ میں شروع ہو رہی ہیں۔

تقریبات 11 دن تک جاری رہیں گی اور اس دوران 105 پروگراموں کا انعقاد ہو گا۔

تقریبات کا آغاز "قندیل روشن کرنے "اور "محبت و اخوّت مارچ" کے ساتھ ہو گا۔

مارچ میں ٹرکش جنرل اسٹاف کے مہتر بینڈ کی ہمراہی میں مولانا  کے مزار کا  رُخ کیا جائے گا اور مزار پر دعا کی جائے گی۔

تقریبات کے دوران پینلوں، تھئیٹر وں، نمائشوں، تقاریر اور صوفیانہ موسیقی کے کانسرٹ پیش کئے  جائیں گے۔

محفل سماع کو دیکھنے کے خواہش مند ٹکٹوں کو     ebilet.konyakultur.gov.tr ایڈریس سے خرید سکیں گے۔



متعللقہ خبریں