وزیر اعظم بن علی یلدرم کا ترک سینما کے افسانوی ایکٹر طارق عاقان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ان کی وفات کی مناسب سے ان کے اہل خانہ اورپرستاروں سے تعزیت کی  اوران کے لیے دعائے مغفرت کی

571587
وزیر اعظم بن علی یلدرم کا ترک سینما کے افسانوی ایکٹر طارق عاقان  کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

 

ترک سینما کے 66 سالہ  افسانوی ایکٹر  طارق عاقان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ۔

 وہ کچھ عرصےسے پھیپھڑوں کے کینسر کی مرض میں مبتلا تھے ۔   وہ  1974 میں مزاحیہ فلم حا بابام سنیف میں بہترین اداکاری کیوجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تھے ۔ انھوں نے 111 فلموں  اور چار ڈراموں میں اداکاری کی ہےاور کئی فلم فیسٹیویلز میں انھیں ایوارڈ عطا کیے گئے ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ان کی وفات کی مناسب سے ان کے اہل خانہ اورپرستاروں سے تعزیت کی  اوران کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ انھوں نے کہا کہ  ترک سینما ایک عظیم ہستی سے محروم ہو گیا ہے ۔ ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چیر مین کمال کلچدار اولو نے بھی  اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم طارق عاقان اپنی معزز اور با وقار شخصیت کیوجہ سے فنکاروں کے لیے مثال بنے تھے ۔  اللہ تعالی انھیں جنت فردوس میں جگہ دے ۔

ثقافت اور سیاحت کے وزیر نبی عاوجی نے بھی ان کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  انھوں بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہوئے بچوں کی تعلیم میں اہم خدمات انجام دی ہیں ۔



متعللقہ خبریں