عرب سیاحوں کی ترکی آمد میں بے حداضافہ

ترکی کے ڈرامے بھی عرب سیاحوں  کی ترکی میں دلچسپی کا باعث بنے ہیں۔عرب سیاح زیادہ تر قدرتی  خوبصورتی، تاریخی  مقامات کی سیر  کو ترجیح دے رہے ہیں۔عرب   سیاح زیادہ تر انطالیہ اور گردو نواح  کے علاقوں کو  شاپنگ   اور   سیر و تفریح  کے لیے استعمال کررہے ہیں

504327
عرب سیاحوں کی ترکی آمد میں بے حداضافہ
arap turistler.jpg

عرب  سیاحوں کی ترکی میں دلچسپی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان  کی کوششوں سے   ترک عرب  تعلقات  میں ہونے والی بہتری کو  سیاحت کے شعبے میں بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔

ترکی کے ڈرامے بھی عرب سیاحوں  کی ترکی میں دلچسپی کا باعث بنے ہیں۔

عرب سیاح زیادہ تر قدرتی  خوبصورتی، تاریخی  مقامات کی سیر  کو ترجیح دے رہے ہیں۔

عرب   سیاح زیادہ تر انطالیہ اور گردو نواح  کے علاقوں کو  شاپنگ   اور   سیر و تفریح  کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

حالیہ کچھ عرصے سے انطالیہ میں بڑی تعداد میں عرب زبان میں ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی ہو رہی ہے۔

ترک ڈراموں کے عرب ممالک میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد  ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں   چھ سے سات گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عرب سیاح عام طور پر  اپنے کاندان کے ہمرای  ترکی کی سیاحت کو تشریف لاتے ہیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں