آسمانی بجلی گرنے  کی وجہ سے راک ایم رِنگ فیسٹیول منسوخ

جرمنی کے سب سے بڑے راک  فیسٹیول  'راک ایم رِنگ' کے انعقاد کی جگہ پر آسمانی بجلی گرنے  کی وجہ سے تیسرے اور آخری دن  فیسٹیول کو منسوخ کر دیا گیا

504376
آسمانی بجلی گرنے  کی وجہ سے راک ایم رِنگ فیسٹیول منسوخ

جرمنی کے سب سے بڑے راک  فیسٹیول  'راک ایم رِنگ' کے انعقاد کی جگہ پر آسمانی بجلی گرنے  کی وجہ سے تیسرے اور آخری دن  فیسٹیول کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

90 ہزار افراد کی شرکت سے منعقدہ اس فیسٹیول میں بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے  72 افراد   کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طوفان کی وارننگ کی وجہ سے فرانس کے حکام نے فیسٹیول کی منظوری کو منسوخ کر دیا ہے۔

فیسٹیول کے منتظمین نے بھی شرکاء کے تحفظ کے لئے اس فیصلے کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیسٹیول فرینکفرٹ کے جوار میں مینڈِگ کے علاقے میں منعقد ہوتا ہے اور گذشتہ سال  فیسٹیول پر بجلی گرنے سے 33 افراد معمولی زخمی  ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں