مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی رنگ برنگی تقریب

سفیر پاکستان   جناب سہیل محمود اور مڈل ایسٹ  ٹیکنیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر نوذات اوز گیون      نے تقریب  میں  مہمان ِ خصوصی کی حیثیت  سے شرکت کی

495103
مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی  رنگ برنگی تقریب

گزشتہ  ہفتے  انقرہ میں مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی  میں  پاکستانی  طلباو طالبات نے  یومِ  پاکستان " کے نام  سے  ایک  تقریب کا  اہتمام کرتے ہوئے        مختلف  شوز  کے   ساتھ ثقافت ِ پاکستان کا تعارف کرایا۔ طالب علموں نے  لوک رقص،     پاکستان پاپ گیتوں کو پوٹپوری،  کامیڈی    اسکیچ  اور    ٹرک آرٹس         سے  چند نمونے پیش کرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کرایا۔ بعد ازاں   مہمانوں کو پاکستانی    کھانے بھی پیش کیے گئے۔

سفیر پاکستان   جناب سہیل محمود اور مڈل ایسٹ  ٹیکنیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر نوذات اوز گیون      نے تقریب  میں  مہمان ِ خصوصی کی حیثیت  سے شرکت کی۔

شرکاء سے   خطاب کرنے والے  سفیر پاکستان نے   طلباء کو  "یوم ِ پاکستان" کے انعقاد پر  مبارکباد  پیش کی اور  مختلف شعبوں میں پروان چڑھنے والی پاک ۔ ترک دوستی    پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیمی  شعبے  میں باہمی تعاون  کا حوالہ  دیتے  ہوئے بتایا کہ  مفاہمت کی یادداشت      کے قیام  کی بدولت  پاکستانی  اور ترک  جامعات کے درمیان  تعاون کو مزید پختگی دلانے کے زیر ِ مقصد   اور "مولانا ایکسچینج  " پروگرام  کے  تحت  اسٹوڈنٹ اینڈ فکلیٹیز  ایکسچینج    عمل کو مضبوطی دلانے کی کوششوں کو جاری رکھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ   ترک جامعات میں زیر تعلیم  پاکستانی  طلبا و طالبات کی تعداد  1400 سے تجاوز کر چکی ہے، جو کہ ایک باعث ِ مسرت پیش  رفت ہے۔  محترم سفیر نے بتایا  کہ  میں امید کرتا ہوں کہ اسی طرح ترک طلباء بھی حصول تعلیم کی خاطر پاکستانی یونیورسٹیوں میں  دلچسپی لیں گے۔ انہوں نے پاکستان کی ثقافت، تاریخ، اقدار اور کھانوں  کو  ترکی میں متعارف کروانے کی کوششوں کے باعث  پاکستانی  طالب علموں کو خراج تحسین  پیش کیا۔

پاکستانی    طالب علموں نے علاوہ ازیں    انٹڑنیشنل اسٹوڈنت  اسوسیئشن  کی سالانہ  نمائش ،  ہاجت تپے یونیورسٹی اور انقرہ میں منعقدہ   بین الاقوامی سرگرمیوں میں بھی    اسی طرح  کے شوز  کو پیش کیا ۔



متعللقہ خبریں