غزہ میں عثمانی  میراث اور تاریخی نوادرات کی نمائش کا آغاز ہو گیا

نمائش  کا آغاز ،  بیت المقدس میں ترکی کے قونصل جنرل اور مصطفیٰ سارنچ ، فلسطینی اور ترک سیاست دانوں اور ماہرین تعلیم کی شرکت سے  ہوا

487920
غزہ میں عثمانی  میراث اور تاریخی نوادرات کی نمائش کا آغاز ہو گیا

غزہ میں عثمانی میراث اور تاریخی نوادرات کی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔

بیت الحکمہ  باہمی اتحادا ور جھڑپوں کے حل کے انسٹیٹیوٹ  کی طرف سے فلسطین وزارت ثقافت  اور وزارتِ تاریخی نوادرات  کے تعاون سے  منعقدہ عثمانی میراث و تاریخی نوادرات کی نمائش  کا آغاز ،  بیت المقدس میں ترکی کے قونصل جنرل مصطفیٰ سارنچ ، فلسطینی اور ترک سیاست دانوں اور ماہرین تعلیم کی شرکت سے  ہو گیا ہے۔

نمائش میں غزہ کے مختلف مقامات  پر عثمانی دور  کے تاریخی آثار کے نمونوں، پیپرس کاغذ  پر خطاطی کے نمونوں اور سکّوں جیسے نوادرات کو رکھا گیا ہے۔

فرعون کے دور تک جانے والی تاریخ کے ساتھ اور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہونے والا شہر غزہ  16 ویں صدی  سے لے کر 1917 تک عثمانی حکومت میں شامل رہا۔



متعللقہ خبریں