"لیکئین " کو کہانیوں کے ساتھ متعارف کروایا جا رہا ہے

آج  یعنی  9 مئی بروز سوموار سے " ٹیلز آن دی لیکئین ٹریک " نامی پروجیکٹ کو  شروع کر دیا گیا ہے جو 14 مئی تک جاری رہے گا

487067
"لیکئین " کو کہانیوں کے ساتھ متعارف کروایا جا رہا ہے

ترکی کے طویل ترین  واکنگ ٹریک  "لیکئین " کو کہانیوں کے ساتھ متعارف کروایا جا رہا ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت  نے دنیا بھر میں لیکیا ٹریک کو متعارف کروانے اور دنیا کے دیگر واکنگ ٹریکس  کے مقابلے میں اس کی منفرد خصوصیات کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لئے   آج  یعنی  9 مئی بروز سوموار سے " ٹیلز آن دی لیکئین ٹریک " نامی پروجیکٹ کو  شروع کر دیا ہے جو 14 مئی تک جاری رہے گا۔

اس پروجیکٹ کے دائرہ کار میں امریکہ ، جرمنی، چین، فرانس، فن لینڈ، برطانیہ، سوٹزرلینڈ ،  سویڈن ، اسپین، اٹلی، سربیا اور یونان سے 16 غیر ملکی صحافی،  سیاحت کے موضوع پر بلاگ لکھنے والے بلاگر  اور انسٹاگرام کے صارفین لیکئین ٹریک  پر واک کے تجربے کے لئے ترکی پہنچے ہیں۔

ٹریکنگ کے راستے میں دئیے جانے والے وقفوں میں  کہانی گو 'جوڈتھ  لیبر مین ' دیو مالا اور روایتی عوامی کہانیوں پر مشتمل  منتخب کہانیوں کو  بیان کریں گے۔

ان کہانیوں کے ساتھ ،ترکی کی تعارفی ویڈیوز پر مشتمل "ترکی ہوم" سوشل میڈیا  چینلوں کے لئے مختصر ویڈیوز بھی بنائی جائیں گی۔

ان ویڈیوز کو #TalesOnTheLyc’anWay#Anatol’anTales  کے ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا سے فالوورز تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ تاریخ میں لیکیا کے نام سے پہچانا جانے والا یہ واکنگ ٹریک فتحئیے سے شروع ہو کر انطالیہ تک جاتا ہے۔

 راستے کاتیکے جزیرہ نما کی پگڈنڈیوں  سے  سائن بورڈوں کے ساتھ   نقشہ تیار کیا گیا اور اس کی لمبائی 500 کلو میٹر ہے۔

تاریخی لیکئین ٹریکنگ وے دنیا کے 10 بہترین طویل مسافت والے ٹریکس کی فہرست میں شامل ہے۔

اس راستے کو علاقے  کی  شہری ریاستوں کے درمیان گزرگاہ کی سہولت کے لئے قائم کیا گیا  اور یہ راستہ 19 تاریخی شہروں کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں