ترک دنیا بھر کے ترک نژاد شہریوں کے ساتھ ہے
انطالیہ بلدیہ عظمی ٰ کے زیر اہتمام شہر کے جمہوریت چوک میں ایک خصوصی افتتاحی تقریب کے ساتھ اس میلے کا آغاز ہوا
سیکرٹری خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ہم نے ترک نژاد باشندوں کو دنیا کے کسی بھی ملک میں تنہا نہیں چھوڑا۔
دوسرا بین الاقوامی قبائلی میلہ انطالیہ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی شرکت کی۔
انطالیہ بلدیہ عظمی ٰ کے زیر اہتمام شہر کے جمہوریت چوک میں ایک خصوصی افتتاحی تقریب کے ساتھ اس میلے کا آغاز ہوا۔
عثمانی بینڈ کے مارچ کے بعد قدیم قبیلوں کی اونٹوں کے ذریعے نقل مکانی کو جانبر کیا گیا۔ اس تقریب کو مقامی اور غیر ملکی سیاحوں نے بڑی دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔
شہری ثقافت کو زندہ رکھنے میں معاونت فراہم کرنے والے اس طرح کے میلوں کے انعقاد پر شکریہ ادا کرنے والے وزیر چاوش اولو نے کہا کہ " اگر کوئی شہر جدت کی دوڑ میں اپنی اقدار و ثقافت کو فراموش کرتے ہوئے دوسروں کی نقل کرنی شروع کر دیتا ہے تو پھر سمجھیں کہ یہ شہر اپنی شناخت و اصلیت کھو گیا ہے۔ لیکن ہم اپنی ثقافت و تہذیب کو مزید صد سال تک جاری رکھنے پر پُر عزم ہیں۔
اس میلے میں آذربائیجان، مقدونیہ، البانیہ ، کوسوو، قزاقستان اور داعستان سمیر ترکی کے تقریباً اضلاع کی قبائلی انجمنوں نے حصہ لیا۔
متعللقہ خبریں
ٹی آر ٹی کے 'تابی' ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے قیام کی پہلی سالگرہ
ہم فی الحال یہ مواد اپنے صارفین کو ترکی، انگریزی، ہسپانوی، عربی اور اردو 5 زبانوں میں پیش کر رہے ہیں