اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی منتخب کردہ فوٹو گراف پولیٹزر ایوارڈ کی بھی حقدار

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے اس سال  دوسری دفعہ منعقدہ  " استنبول فوٹو ایوارڈ 2016 "  مقابلے کی پہلی نمائش  انقرہ جیر ماڈرن آرٹس مرکز  میں شائقین کے ذوق کے لئے  نمائش کی گئی

479085
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی منتخب کردہ فوٹو گراف پولیٹزر ایوارڈ کی بھی حقدار

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی منتخب کردہ فوٹو گراف پولیٹزر ایوارڈ کی حقدار قرار پائی ہیں۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے اس سال  دوسری دفعہ منعقدہ  " استنبول فوٹو ایوارڈ 2016 "  مقابلے کی پہلی نمائش  انقرہ جیر ماڈرن آرٹس مرکز  میں شائقین کے ذوق کے لئے  نمائش کی گئی۔

مقابلے کی اہم ترین خصوصیت  پہلے نمبر پر آنے والی فوٹو گرافز  کا دو سال سے دنیا کے معتبر ترین ایوارڈوں میں شمار ہونے والے پولیٹزر ایوارڈ کا بھی حقدار قرار پانا ہے۔

ٹرکش ائیر لائنز کی اسپانسر شپ اور وزارت اعظمیٰ کے تعارفی فنڈ کے تعاون سے منعقدہ اس مقابلے میں شامی فوٹو گرافر عبد دومانے  کی "شامی بچوں کی مدد کے لئے پکار" نامی تصویر کو جیوری کی طرف سے سال کی بہترین تصویر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل شامی مہاجرین کی حالت کو بیان کرنے والی "پناہ گزین " نامی فوٹو پر پہلا ایوارڈ حاصل کرنے والے سرگے پونوماریف  اسی تصویر پر پولیٹزر ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں اور اب اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی طرف سے سال کی  بہترین تصویر منتخب کی جانے والی تصویر نے بھی بعد ازاں پولیٹزر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ اناطولیہ  خبر رساں ایجنسی کی اتاری گئی پُر حزن اور جنگ کے ماحول کی عکاس تصاویر اپنی زندہ مثالوں کے ساتھ آنے والی  نسلوں کو منتقل ہونے والے اہم دستاویزات کی اہمیت رکھتی ہیں۔

نمائش یکم مئی تک جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں