جنسی بے راہ روی سے بچنے کےلیے خود لذتی گناہ نہیں:ترک پروفیسر

ترکی کی حران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رجب چیعدم نے کہا ہے کہ شریعت میں کہیں بھی خود لذتی کو ممنوع قرار نہیں دیا گیا جس کی وجہ سےجنسی بے راہ روی اور جنسی محرومی جیسے خطرات کے پیش نظر خود لذتی بہت ضروری ہو چکی ہے

357601
جنسی بے راہ روی سے بچنے کےلیے خود لذتی گناہ نہیں:ترک پروفیسر

زندگی کے ہر پہلو کے متعلق اسلام نے جامع ہدایات دی ہیں لیکن کچھ مذہبی علماجب ان ہدایات کی تشریح اپنے مخصوص نظریات کی روشنی میں کرتے ہیں تو اکثر انتہائی متنازعہ صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ جنسی معاملات کے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے ترک مذہبی پروفیسررجب چیعدم نے بھی کچھ ایسے بیانات دے دئیے ہیں کہ جن کے بعد ایک دفع پھر ترک معاشرے میں ہلچل برپا ہوگئی ہے۔
شانلی عرفا کی حران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رجب چیعدم نے چند روز قبل ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت میں کہیں بھی خود لذتی کو ممنوع قرار نہیں دیا گیا، بلکہ موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی جنسی بے راہ روی اور جنسی محرومی جیسے خطرات کے پیش نظر خود لذتی بہت ضروری ہو چکی ہے۔
خبرکے مطابق ترک عالم دین نے دیگر کئی متنازعہ موضوعات پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق کا مقصد اولاد کا حصول ہے، اور ازدواجی فعل کا کوئی بھی ایسا طریقہ جو اس مقصد کو پورا نہ کرتا ہوبلکہ محض حصول لذت کے لئے سرانجام دیا جائے، وہ جائز نہیں ہے۔
انہوں نے محض ظاہری خوبصورتی کی ضروریات کے تحت جنسی پلاسٹک سرجری کو بھی ممنوع قرار دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ازدواجی تعلقات میں ایذا رسانی یا ایذا پسندی بھی ہرگز مناسب طرز عمل نہیں ہے۔
ترک عالم دین کے اس اظہار خیال کے بعد ایک دفعہ پھر ترکی میں شدید بحث مباحثے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگ ان کے اکثر خیالات سے اتفاق کررہے ہیں لیکن خود لذتی کے موضوع پر ان کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں