ٹی آر ٹی آواز اپنے قیام کے چھٹے سال میں

ٹی آر ٹی اس جغرافیہ میں کثرت سے دیکھا جانے والا چینل ہے کیوں یہ چینل اس جغرافیہ میں متوقع اقدامات اور جاری اقدامات پر بغور نظر رکھنے والا اور عوام کو ان سے آگاہ کرنے والا واحد چینل ہے: شین اول گیوقا

275953
ٹی آر ٹی آواز اپنے قیام کے چھٹے سال میں

ٹی آر ٹی آواز اپنے قیام کے چھٹے سال میں۔۔۔

متعدد زبانوں میں نشریات دینے والے ٹی آر ٹی کے چینل ٹی آر ٹی آواز کے قیام کی سالگرہ جشن نوروز کے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شین اول گیوقا نے بھی رات کے وقت روشن کئے جانے والے الاؤ کے اوپر سے چھلانگ لگائی اور لوہے کو کُوٹا۔
شین اول گیوقا نے مشترکہ جغرافیے کے لئے ٹی آر ٹی کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ٹی اس جغرافیہ میں کثرت سے دیکھا جانے والا چینل ہے کیوں یہ چینل اس جغرافیہ میں متوقع اقدامات اور جاری اقدامات پر بغور نظر رکھنے والا اور عوام کو ان سے آگاہ کرنے والا واحد چینل ہے۔
تقریبات میں شریک برادر ممالک کے سفیروں نے بھی ٹی آر ٹی آواز کے قیام کے موقع پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
پروگرام میں ENBE آرکسٹرا نے خصوصی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
آذربائیجان کے معروف گلوکاروں میں سے النارے خلیل اووا نے بھی اپنے گیتوں سے رات میں رنگ بھرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں