چناق قلعے جنگ کے حوالے سے خصوصی ڈریس شو

شو میں سن 1915 کی جنگ میں شامل فوجیوں کے ملبوسات کو پیش کیا گیا

271217
چناق قلعے جنگ کے حوالے سے خصوصی ڈریس شو

چناق قلعے میں " امن کی دلہنیں 1915 کے جنگی دور کے ملبوسات کے " شو کا اہتمام کیا گیا۔
اس شو میں عوام نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
معرکہ ہائے چناق قلعے گیلی بولو تاریخی میدان کے ادارے کے تعارفی دفتر کے چیئر مین محمود آک کوش نے بتایا ہے کہ صبانجی میچیئر انسٹیٹیوٹ کی طرف سے بڑی محنت کے ساتھ تیار کردہ ملبوسات پر مبنی اس ڈریس شو میں عثمانی، برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور آسڑیلوی فوجیوں سے تعلق رکھنے والے 34 ملبوسات کو جگہ دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈریس شو میں نہ صرف فوجیوں کے یونیفارموں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ رومال اور 1915 دور کے جھنڈے بھی دکھائے جا رہے ہیں۔
اس ڈریس شو کو آئندہ کے ایام میں استنبول، انقرہ اور یورپی دارالحکومتوں میں بھی پیش کیا جائیگا۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں