ٹوئر ازم میں نیا متبادل 'فنّی ٹوئر ازم'

جرمنی سے آنے والے 22 مجسمہ سازوں نے انطالیہ کے سیاحتی مراکز میں سے پاتارا میں تعطیلات گزارنے کے ساتھ ساتھ پتھر سے مجسمے بھی بنائے

172518
ٹوئر ازم میں نیا متبادل 'فنّی ٹوئر ازم'

جرمنی سے آنے والے 22 مجسمہ سازوں نے انطالیہ کے سیاحتی مراکز میں سے پاتارا میں تعطیلات گزارنے کے ساتھ ساتھ پتھر سے مجسمے بھی بنائے۔

مجسمہ تراشوں نے ترک ماہرِ ارضیات اُنال دیمیر کی رہبری میں لیکیا یونین کے اہم قدیم شہروں پاتارا اور کسانتوس کی سیر کی۔
اس کے بعد انہوں نے مجسمے بنانا شروع کئے، مجسموں کے لئے پتھر بُردُر کی تحصیل گیول حصار سے لائے گئے تھے۔
ان مجسموں میں پاتارا کی علامت کاریٹا کاریٹا کچھوا، سانٹا کلاز اور دیگر قدیم شکلیں شامل تھیں۔
مجسمہ سازوں نے مجسموں کی نمائش اپنے قیام کے ہوٹل میں کی اور سانٹا کلاز کے مجسمے کو نمائش کے لئے پاتارا کو تحفتاً پیش کیا۔
فتحئیے عجائب گھر سے ایک ماہر کے معائنے کے بعد جرمن مجسمہ تراش اپنے فن پاروں کو اپنے ساتھ لے جا سکیں گے۔
مجسمہ ساز آئندہ سال بھی پاتارا میں جمع ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں