میں اپنے اصولوں پر زندگی گزارنے کا قائل ہوں:عامر خان

بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ میرے اہم فیصلوں کی مخالفت کی گئی لیکن زندگی اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں

100104
میں اپنے اصولوں پر زندگی گزارنے کا قائل ہوں:عامر خان

بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ میرے اہم فیصلوں کی مخالفت کی گئی لیکن زندگی اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں۔
خبر کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ میری زندگی کے اہم فیصلوں کی میرے قریبی لوگوں نے مخالفت کی اور کہا کہ عامر تم غلط کر رہے ہو، اپنی زندگی کے 25 سالہ پیشہ وارانہ زندگی کے دوران میں نے ہمیشہ ان کی بات کو غور سے سنا لیکن ہمیشہ وہی کیا جو میں نے بہتر سمجھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی ہمیشہ اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتایہی میری کامیابی کا راز ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم قیامت سے قیامت تک سے کیا اور پھر راجہ ہندوستانی، سرفروش، لگان، فنا، رنگ دے بسنتی، گجنی، تھری ایڈیٹس اور دھوم تھری جیسی کامیاب فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے مسٹرپرفیکٹ کا خطاب حاصل کیا۔بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ میرے اہم فیصلوں کی مخالفت کی گئی لیکن زندگی اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں۔
خبر کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ میری زندگی کے اہم فیصلوں کی میرے قریبی لوگوں نے مخالفت کی اور کہا کہ عامر تم غلط کر رہے ہو، اپنی زندگی کے 25 سالہ پیشہ وارانہ زندگی کے دوران میں نے ہمیشہ ان کی بات کو غور سے سنا لیکن ہمیشہ وہی کیا جو میں نے بہتر سمجھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی ہمیشہ اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتایہی میری کامیابی کا راز ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم قیامت سے قیامت تک سے کیا اور پھر راجہ ہندوستانی، سرفروش، لگان، فنا، رنگ دے بسنتی، گجنی، تھری ایڈیٹس اور دھوم تھری جیسی کامیاب فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے مسٹرپرفیکٹ کا خطاب حاصل کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں