روس: ہم، ترکیہ۔روس باہمی روابط میں اضافے پر تیار ہیں

میں، سلامتی کونسل کی سطح پر، ترکیہ اور روس کے درمیان باہمی روابط میں اضافہ کرنے پر تیار ہوں: سرگے شوئے گو

2151339
روس: ہم، ترکیہ۔روس باہمی روابط میں اضافے پر تیار ہیں

روس سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگے شوئے گو نے کہا ہے کہ "میں، سلامتی کونسل کی سطح پر، ترکیہ اور روس کے درمیان باہمی روابط میں اضافہ کرنے پر تیار ہوں"۔

روس سلامتی کونسل سیکرٹری دفتر  کی پریس سروس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق شوئے گو نے کل وزیر خارجہ خاقان فیدان کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ "میں، دونوں ممالک کی سلامتی کونسلوں کی سطح پر، روس۔ترکیہ روابط میں اضافہ کرنے پر تیار ہوں۔ ہم، موزوں وقت پر، ترکیہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن، وزیر دفاع یاشار گلیر اور قومی سلامتی کمیٹی کے سیکرٹری سیف اللہ حاجی مفید اولوکے بھی دورہ روس کے منتظر ہیں۔ میری تجویز ہے کہ رواں سال کے دوران ماسکو یا پھر انقرہ میں سکیورٹی موضوعات پر جامع دو طرفہ مشاورت کی جائے۔

روس سلامتی کونسل سیکرٹری دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شوئے گو۔فیدان ملاقات میں دو طرفہ اور کثیر الفریقی فارمیٹ پر روس۔ترکیہ سکیورٹی تعاون مذاکرات کئے گئے ہیں۔ مذاکرات میں بین الاقوامی و علاقائی سلامتی کے استحکام سمیت اسٹریٹجک مساوات پر مبنی دو طرفہ ساجھے داری کے فروغ  کا ارادہ ظاہر کیا گیا  ہے۔



متعللقہ خبریں