ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لا پتہ ہو گیا

ملاوی ایوان صدر  کے مطابق، طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں جن کا طیارہ  پرواز کےکچھ دیربعد ریڈار سے غائب ہوگیا

2151292
ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لا پتہ ہو گیا

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہوگیا۔

 ملاوی ایوان صدر  کے مطابق، طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

ایوان صدرکا یہ بھی  بتانا ہے کہ نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ  پرواز کےکچھ دیربعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔

 واضح رہے کہ   ملکی فضائیہ  کا  یہ طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا۔

ملاوی کے صدر نے طیارے کی تلاش  کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فضائی سفر بھی منسوخ کردیا ہے ۔



متعللقہ خبریں