پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک
پاپوا نیو گنی کے صوبہ اینگا کے گاؤں کاوکلام میں رات کے وقت مٹی کا تودہ گرا
2143679

ایک اندازے کے مطابق جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
آسٹریلیا کےسرکاری نشریاتی ادارے اے بی سی کے مطابق پاپوا نیو گنی کے صوبہ اینگا کے گاؤں کاوکلام میں رات کے وقت مٹی کا تودہ گرا۔
عینی شاہدین نے بتایا ہےکہ مٹی تلے دبے 100 سے زائد افراد کی موت ہو گئی ہے، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔