سعودی عرب اور جاپان کے مابین شراکت داری کونسل قائم

سعودی عرب  عالمی تیل کی منڈی کو مستحکم کرنے اور صاف توانائی کے لیے عالمی سپلائی چینز کی حمایت میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھے، جاپان

2142689
سعودی عرب اور جاپان کے مابین شراکت داری کونسل قائم

سعودی عرب اور جاپان کے مابین شراکت داری کونسل کا قیام عمل میں آیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق  سعودی  عرب کے ولی عہد پرنس  محمد بن سلمان اور جاپانی وزیر اعظم کشیدہ فومیو  نے ویڈیو کانفرس  مذاکرات کیے۔

اس دوران  دونوں فریقین نے غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت اور خطے میں7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے حملوں کو روکنے ، غزہ کی پٹی تک انسانی امداد پہنچانے اور بین الاقوامی سطح پر آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم  کرنے کی کوششوں کی حمایت  کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا۔

باہمی تعلقات میں بہتری کے مواقع، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس ضمن میں امور پر غور  کیا گیا اورسعودی عرب اور جاپان کے درمیان شراکتی کونسل قائم ہونے کی اطلاع دی گئی۔

اپنے ملک کو خام تیل کی تواتر سے  سپلائی  پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، جاپانی وزیر اعظم کشیدا نے  اس  خواہش کا اظہار کیا کہ سعودی عرب  عالمی تیل کی منڈی کو مستحکم کرنے اور صاف توانائی کے لیے عالمی سپلائی چینز کی حمایت میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپان کو خام تیل کی فراہمی جاری رکھنے کے اپنے ملک کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جاپان کے ساتھ صاف توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں  ہے۔



متعللقہ خبریں