بائیڈن حکومت کو امریکی عوام کی اکثریت نے ناکام قرار دے دیا

سروے کے مطابق، امریکی  رائے دہندگان کی کثیر تعداد یعنی 49 فیصد میں سابق صدر ٹرمپ مقبول ہیں جبکہ موجودہ صدر بائیڈن کی مقبولیت 43 فیصد رائے دہندگان میں ہے

2133031
بائیڈن حکومت کو امریکی عوام کی اکثریت نے ناکام قرار دے دیا

امریکہ میں کرائے گئے حالیہ سروے میں امریکیوں کی اکثریت نے صدر بائیڈن کے دور حکومت کو ناکام قرار دے دیا۔

امریکی  سروے کمپنی گالوپ کی  جانب سےکرائے گئے سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبولیت میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن سے آگے ہیں۔

سروے کے مطابق، امریکی  رائے دہندگان کی کثیر تعداد یعنی 49 فیصد میں سابق صدر ٹرمپ مقبول ہیں جبکہ موجودہ صدر بائیڈن کی مقبولیت 43 فیصد رائے دہندگان میں ہے۔

سروے نتائج کے تحت 55 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کا دور حکومت ایک کامیاب دور تھا  جبکہ 44 فیصد کے مطابق ان کا دور حکومت ناکام رہا۔

دوسری جانب 61 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ موجودہ صدر بائیڈن کا اب تک کا دور حکومت ناکام رہا جبکہ 39 فیصد نے اسے کامیاب دور کہا۔

اس سے قبل امریکیوں کے مطابق، ڈونالڈ ٹرمپ  کو  اپنے پہلے دور میں 46٫8 فیصد جبکہ اوباما کو 45٫9 فیصد عوام کی حمایت حاصل رہی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں