روس: صدر پوتن نے مینڈیٹ سرٹیفیکیٹ وصول کر لیا

صدارتی انتخابات میں 87،28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ولادی میر پوتن نے مینڈیٹ سند وصول کر لی

2128491
روس: صدر پوتن نے مینڈیٹ سرٹیفیکیٹ وصول کر لیا

گذشتہ مہینے روس میں صدارتی انتخابات میں 87،28 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد ولادی میر پوتن نے روس انتخابی کمیشن کی سربراہ ایلا پامفیلووا سے مینڈیٹ سند وصول کر لی ہے۔

کریملن پیلس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر پوتن نے اپنے دفتر میں پامفیلووا کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں پامفیلووا نے صدر پوتن کو انتخابات میں کامیابی کی سند پیش کی۔ اس موقع پر صدر پوتن نے مرکزی انتخابی کمیشن کا اور تمام مقامی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ "مجھے احساس ہے کہ یہ کام مشکل تھا لیکن ملک کے لئے، ملک کے داخلی استحکام کے لئے اور خاص طور پر موجودہ دور کے لئے یہ نہایت اہمیت رکھتا ہے"۔

واضح رہے کہ روس میں 15 سے 17 مارچ کو صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔ انتخابات میں شرکت کی شرح 77،49 فیصد رہی۔

انتخابات میں موجودہ صدر ولادی میر پوتن نے 87،28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور مزید  6 سال تک صدر کی فرائض ادا کرنے کا حق حاصل کر لیا تھا۔

مئی کے مہینے میں صدارتی مدّت پوری ہونے کے بعد صدر پوتن حلف اُٹھا کر 5 ویں دفعہ روس کے صدر بن جائیں گے۔



متعللقہ خبریں