بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 9 افراد ہلاک

وسطی بحیرہ روم میں ہجرت کا بہاؤ اور کشتیوں کے حادثات ہوتے رہتے ہیں، جو افریقہ سے یورپ کے لیے کثرت سے استعمال کیے جانے والے ہجرت کے راستوں میں سے ایک ہے

2126836
بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے  9 افراد ہلاک

بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک بچے سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

وسطی بحیرہ روم میں ہجرت کا بہاؤ اور کشتیوں کے حادثات ہوتے رہتے ہیں، جو افریقہ سے یورپ کے لیے کثرت سے استعمال کیے جانے والے ہجرت کے راستوں میں سے ایک ہے۔

اطالوی کوسٹ گارڈ کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالٹا کے سرچ اینڈ ریسکیو ریجن (SAR) کے اندر بحیرہ روم میں Lampedusa جزیرے سے 30 میل جنوب مشرق میں ڈوبنے والی چھوٹی کشتی کے ریسکیو آپریشن میں مدد فراہم کی گئی۔

بتایا گیا کہ کوسٹ گارڈ کی گشتی کشتی جو اس علاقے میں گئی تھی نے 22 افراد کو بچایا اور ایک لڑکی سمیت 9 افراد کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ بچائے گئے تارکین وطن شدید ہائپوتھرمیا کی حالت میں تھے اور انہیں لیمپیڈوسا جزیرے لے جایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں